23 اکتوبر ، 2014
واشنگٹن.......امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اور مشتبہ شخص وائٹ ہاؤس کی عمارت کا جنگلا پھلانگ کر اندر کود گیا۔بدھ کی شام میری لینڈ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ "Dominic Adesanyaامریکی صدر کی رہائش گاہ کے شمالی باغ کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاوس میں داخل ہوتےہی ڈومینک پر خفیہ سروس کے کتوں نے حملہ کردیا۔ ملزم نے کتوں سے مقابلے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا جس کے بعد خفیہ سروس کے اہلکاروں نے اسے گرفتارکرلیا ۔واقعے کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کردیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد کھولا گیا۔ رواں سال وائٹ ہاوس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا یہ ساتواں واقعہ ہے ۔گزشتہ ماہ بھی ایک شخص چاقو لےکر وائٹ ہائوس کے ایگزیکٹو مینشن تک پہنچ گیا تھا۔