دنیا
23 اکتوبر ، 2014

مودی نے دیوالی مقبوضہ کشمیر اور سیاچن کے محاذ پر منائی

مودی نے دیوالی مقبوضہ کشمیر اور سیاچن کے محاذ پر منائی

سرینگر...... بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی مقبوضہ کشمیر اور سیاچن کے محاذ پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دیوالی کے موقع پر اپنے اعلان کے مطابق آج صبح سری نگر پہنچے، مودی کی آمد پر پورے مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی بھاری نفری اور سیکورٹی فورسز تعینات کی گئیں، وزیر اعظم مودی نے دنیا کے بلند ترین متنازع محاذ سیاچن پر بھارتی فوجی چوکیوں کا دورہ کیا اور بھارتی فوجیوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منائیں، اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے کشمیر کے سیلاب زدگان کے لئے 745 کروڑ کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا، دوسری طرف مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت تمام کاروبار زندگی معطل رہا۔

مزید خبریں :