پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

خیبرپختونخواحکومت نے 8بلزصوبائی اسمبلی میں پیش کردئیے

 خیبرپختونخواحکومت نے 8بلزصوبائی اسمبلی میں پیش کردئیے

پشاور...... خیبرپختونخواحکومت نےاسپیکروڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات کوایک لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کرنے کے ترمیمی آرڈیننس سمیت 8بلزصوبائی اسمبلی میں پیش کردئیے۔ خیبر پختونخوا کے وزیرقانون امتیازشاہدقریشی نےاسپیکروڈپٹی اسپیکرکی تنخواہوں اورمراعات کا ترمیمی آرڈیننس 2014ایوان میں پیش کیا جس میں ان کی رہائش اور مراعات کی حدایک لاکھ سےبڑھا کر10لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ وزیرقانون نے60سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لئے مفت طبی اورسفری سہولیات پرمشتمل خیبرپختونخواسینئرسٹیزنز آرڈیننس بھی پیش کیا۔ وزیربلدیات عنایت اللہ خان نےزکواۃ وعشرترمیمی آرڈیننس جبکہ عارف یوسف نےتحفظ ماحولیات بل اورزخمیوں کواندراج کاپرچہ لینے سےعلاج معالجہ کی سہولت دینےکامیڈیکل ایڈ بل اسمبلی میں پیش کیا۔ اسپیکر اسد قیصرنے مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی خبرملنے کے بعد اسمبلی کااجلاس جمعہ دوبجے تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :