کاروبار
21 اپریل ، 2012

لاہور:اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن

لاہور:اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن

لاہور … لاہور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا، ڈی سی او لاہور نے ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے تاہم نوٹی فکیشن کے مطابق اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 580 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 570 روپے تھی جبکہ دال ماش کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کرکے نئی قیمت 110 روپے کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چھلکے والی دال ماش کی قیمت 120 روپے ہوگئی جو اس سے قبل 100 روپے میں دستیاب تھی۔ ڈی سی او لاہور کے نوٹیفکیشن میں سرخ مرچ کی قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 240 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ چینی کی قیمت 52 سے بڑھا کر 55 اور دال مسور 70 سے بڑھا کر 85 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :