24 اکتوبر ، 2014
حیدرآباد...... پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انکی جماعت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی، صوبے کے حالات مایوس کن ہیں، سندھ کو متبادل پلیٹ فارم فراہم کرینگے۔ حیدرآبادکے قریب گوٹھ کریم آباد میں پارٹی رہنما خاوند بخش کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کالا باغ ڈیم اورسندھ پر موقف واضح ہے، جب تک چاروں اکائیوں میں اتفاق نہیں ہوگا، کالاباغ ڈیم کی تعمیر ملکی مفاد میں نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کے لئے نواز شریف نے سو ارب روپے کا اعلان کیا اورپی پی نے بھی پیکجز دیئے لیکن یہ سارا پیسہ کہاں گیا، سندھ میں اقلتیی برادری محفوظ نہیں ، گزشتہ 7 سال کے دوران ان پرمظالم ڈھائے گئے۔