24 اکتوبر ، 2014
کراچی...... پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی، طارق آرائیں اور تیمور تالپور نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاستدانوں کے نام پر بدنما داغ ہیں۔شیخ رشیدنے مختلف ادوار میں اپنے سیاسی آقا تبدیل کئے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ شیخ رشید وہ شخص ہے، جو چند نوٹوں کے عوض سب کام کرسکتا ہے۔انہوں نے شیخ رشید کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے قبل سوچ لیں کہ ان کی اصلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اگرشیخ رشید نے بولنا بند نہ کیا تو وہ سچ بولنا شروع کردیں گے۔