کاروبار
26 اکتوبر ، 2014

کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں  مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ......کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔مٹرکی قیمت 40روپے اضافے کے بعد 180روپےفی کلو تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں دس سے بیس فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔سبزی بازاروں میں مٹرکی قیمت 40روپے اضافے کے بعد 180روپےفی کلو ، لیموں 40 روپے اضافے کے بعد 200 روپے کلو ، بھنڈی 20روپےاضافے کے ساتھ 140روپے کلو ، ٹماٹر 20 روپے اضافے کے بعد 80روپے کلو اور آلو 10روپے اضافے کےساتھ 60روپےفی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔اسی طرح تُرئی اور پیاز کی قیمت میں بھی 10روپےفی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ تُرئی 80روپےاور پیاز 50 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :