26 اکتوبر ، 2014
بیجنگ ......بیجنگ میں تنزانیہ کے صدر "جکایا کیک ویٹے" کو موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے سلامی پیش کی ۔ دس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی سربراہ مملکت کا چین میں اس انداز میں استقبال کیا گیا۔بیجنگ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کی سلامی روک دی گئی تھی ۔ تاہم تنزانیہ کے صدر کی بیجنگ آمد پر ایک بار پھر اس طرح سلامی دی گئی ۔موٹر سائیکل سوار پولیس کے دستے نے تنزانیہ کے صدر کو ائیرپورٹ سے شہر کے مرکز تک پروٹوکول دیا ۔ یہ طریقہ سفارتی اور سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے اہم تصور کیا جاتا ہے۔