دنیا
26 اکتوبر ، 2014

اطالوی ڈکٹیٹر مسولینی کے ذاتی بنکرز عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اطالوی ڈکٹیٹر مسولینی کے ذاتی بنکرز عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

روم ......اطالوی ڈکٹیٹر مسولینی کے فضائی حملے سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ذاتی بنکر 74 سال بعد عوام کے لیے کھولے جارہے ہیں ۔ مسولینی نے 1922 سے 1943 تک اٹلی پر حکومت کی اور دوسری جنگ عظیم میں جرمن نازی ڈکٹیٹر ہٹلر کا ساتھ دیا ۔ جنگ کے دوران طیاروں کی بمباری سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے تین ذاتی بنکرز تعمیر کرائے ۔ تیسرا بنکر زیر تعمیر تھا کہ 1943 میں مسولینی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ زمین میں ساڑھے چھ فٹ کی گہرائی میں بنائے گئے بنکرز کی بیرونی دیوار کنکریٹ کی تھی اور ایک دو نہیں پورے چار میٹر چوڑی تھی ۔ تینوں بنکر 31 اکتوبر کو عوام کے لیے کھولے جائیں گے ۔

مزید خبریں :