دنیا
26 اکتوبر ، 2014

سعودی عرب؛خواتین کی ڈرائیونگ کےحق کےلیےاحتجاج نہ کرنےکافیصلہ

سعودی عرب؛خواتین کی ڈرائیونگ کےحق کےلیےاحتجاج نہ کرنےکافیصلہ

ریاض......سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیے جانے پر آج احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ حکومت کی جانب سے جاری دی گئی وارننگ کے بعد کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے حامی افراد گزشتہ دو برسوں سے سوشل میڈیا پر مہم چلارہے ہیں ۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ نہ صرف ڈرائیونگ کریں بلکہ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کریں۔ دو سال قبل 26 اکتوبر کو اس سلسلے میں پہلی بار خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد سعودی خواتین نے نہ صرف ڈرائیونگ کی تھی، بلکہ اس کی وڈیوز بھی اپ لوڈ کی تھیں۔ اس سال بھی 26 اکتوبر کو اس کے خلاف احتجاج کا ارادہ تھا۔ تاہم سعودی وزارت داخلہ کی تنبیہہ کے بعد اب احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ جو بھی کسی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور معاشرتی یکجہتی کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :