پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، چودھری شجاعت حسین

کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، چودھری شجاعت حسین

لاہور....... مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت حسین نے کارکنوں سےکہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،ناقص کارکردگی پرعوامی غم و غصہ سےخوفزدہ حکمران بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار چاہتےہیں۔چودھری پرویز الٰہی کہتےہیں کہ ان کی پارٹی اکیڈمی کادرجہ رکھتی ہے،لوگ سیاست اُن سے سیکھتے ہیں۔ لاہورمیں مسلم لیگ ق کے اضلاع اور تحصیلوں کے عہدےداروں، ارکانِ اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزکاکنونشن ہوا،چودھری شجاعت حسین نے اپنےخطاب میں کہا کہ وہ موجودہ اتحادی جماعتوں کو مستقبل میں بھی ساتھ رکھیں گے، کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نےاپنےخطاب میں کہا کہ آج نواز شریف اور عمران خان کے دائیں بائیں ان کے ہی ٹرینڈ لوگ موجود ہیں،موقع آئے گا تووہ ان ٹرینڈ لوگوں کو واپس لے آئیں گے۔ان کاکہناتھا کہ اس موقع کے لئےانہیں کوشش اور محنت کرنا ہو گی۔

مزید خبریں :