26 اکتوبر ، 2014
لندن.....برطانیہ میں آج گھڑیاں ایک گھنٹا پیچھے کردی گئیں۔برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق آج شب دو بجے گھڑیوں کو ایک گھنٹا پیچھےکرکے موسمِ سرما کے اوقات پرعمل درآمد شروع کردیا گیا۔ ہوسکتا ہے کہ برطانیہ میں وقت کی تبدیلی کا یہ عمل آخری بار کیا جا رہا ہو، کیونکہ ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین تعلیم برطانیہ کے معیاری وقت کو مرکزی یورپی وقت کے مطابق کرنے کی حمایت کررہے ہیں تاکہ سال بھر طویل شامیں حاصل کی جاسکیں، اس سے قبل رواں سال موسم گرما میں تیس مارچ کو برطانیہ کا وقت ایک گھنٹہ آگے کیا گیا تھا۔