پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

لندن: بلاول کو ملین مارچ کے دوران شدید نعرے بازی کا سامنا

لندن: بلاول کو ملین مارچ کے دوران شدید نعرے بازی کا سامنا

لندن ........پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کولندن میں ملین مارچ کے دوران اپنے خلاف شدید نعرے بازی کا سامنا کرناپڑاجس پروہ مختصرخطاب کرکےروانہ ہوگئے۔ٹریفلگراسکوائرکے اسٹیج پر آتے ہی بعض شرکا نے بلاول بھٹواوروزیراعظم نوازشریف کےخلاف نعرے لگائے،ہنگامہ آرائی کرنےوالےکئی افرادکونجی سیکیورٹی کےاہلکاروں نےجلسےسےباہرنکال دیا،اوراسٹیج کےگردحصاربنا لیا۔اس دوران بلاول بھٹونےمختصر خطاب کیاتاہم وہ شرکاکی نظروں سے اوجھل رہے۔دریں اثنا بلاول کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں نے بلاول بھٹو کو تقریر کرنے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم بلاول بھٹو نے تقریر کی اور واپس روانہ ہوگئے، الحمد للہ ، بلاول بھٹو خیریت سے ہیں۔

مزید خبریں :