27 اکتوبر ، 2014
نئی دہلی ........بھارت میں دہلی کی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری پر حملہ کر کے جلانے کی کوشش کی گئی تاہم حملہ آور اپنے مذموم مقصد میں ناکام رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کی جامع مسجد میں ایک نوجوان نے امام مسجد سید احمد بخاری پر حملہ کیا تاہم امام بخاری حملے میں محفوظ رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام احمد بخاری کے بھائی نے بتایا کہ نماز کے بعد 30 سالہ نوجوان نے شاہی امام سید احمد بخاری کے قریب آتے ہوئے ان پر مٹی کا تیل پھینک دیا اور انہیں آگ لگانے کی کوشش کی تاہم امام صاحب کے گارڈز اور نمازیوں نے حملہ آور نوجوان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔بعد ازاں حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس کی حملہ آور نوجوان سے تفتیش جاری ہے۔