26 اکتوبر ، 2014
کراچی ........محرم الحرام کی پہلی مجلس میں ذاکرین نے نواسہ رسول اور ان کے رفقا کی کربلا آمد اور لازوال قربانی کا ذکر کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یکم محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ طالب جوہر نے خطاب کیا ۔ مجلس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور حضرت امام حسین ، ان کے رفقا کی جانب سے اسلام کی بقا کے لیے دی جانے والی قربانی کو بیان کیا گیا۔ اس موقع پر نشتر پارک اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امام بارگاہ باب العلم میں یکم محرم کی مجلس سے خطاب کرتے شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کا ذکر اللہ نے زندہ رکھا ہوا ہے اور خاندان رسالت نے سب سے زیادہ قربانیاں اسلام کی راہ میں دی ہیں۔