پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

بلوچستان :ماشکیل اور تمبو میں فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ .......بلوچستان کے ماشکیل اور تمبو میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاںبحق ہوگئے ،ماشکیل میں ایک شخص لاش بھی برآمد ہوئی ۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع واشک کےعلاقے ماشکیل میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دو افراد سبزل اور عبدالروف جاں بحق ہوگئے ، ماشکیل کے علاقے میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال ماشکیل منتقل کردی گئی ۔ماشکیل میں ایک اور واقعے میں تین افراد کو اغوا کیا گیا ،ملزمان انہیں اغوا کر کے لے جارہے تھے کہ انہوں نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ضلع نصیر آباد کے علاقے تمبو میں زمین کے تنازعے پر ہونے والی فائرنگ نے تین افراد کی جان لے لی جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

مزید خبریں :