27 اکتوبر ، 2014
لندن...عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو ملین مارچ کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔بلاول بھٹوکی ملین مارچ میں شرکت کےلیےٹریفلگراسکوائرآمدپرہنگامہ آرائی کی گئی تھی اور میٹروپولیٹن پولیس نے عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو کچھ دیرحراست میں لینے کے بعد بعد رہا کردیا ۔ جیونیوزسےبات کرتےہوئے حسن نیازی کا کہناتھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا،صرف احتجاج کا حق استعمال کیاتھا۔