دنیا
27 اکتوبر ، 2014

برازیل :ڈلماروسیف51 فی صد ووٹ لےکردوسری بارصدر منتخب

برازیل :ڈلماروسیف51 فی صد ووٹ لےکردوسری بارصدر منتخب

برازیلیا.......برازیل کے صدارتی انتخابات میں ڈلما روسیف اگلے 4 سال کے لیے دوسری بار صدر منتخب ہوگئیں، سرکاری نتائج کے مطابق انہیں 51 فیصد ووٹ ملے۔ برازيل ميں اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فيصلہ کن مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ سرکاری نتائج کے مطابق ڈلما روسیف کو 51 اعشاریہ 45 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف دائیں بازو کی اعتدال پسند جماعت کے آئیسو نیویز کو 48 اعشاریہ 55 فیصد ووٹ ملے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈلما کو اپنے حریف پر 20 لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ جیت کے بعد ڈلما روسیف کے حامی مختلف شہروں میں جشن منا رہے ہیں ۔ ڈلما روسیف نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں دوبارہ صدر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :