27 اکتوبر ، 2014
مٹھی ......مٹھی میں غذائی قلت سے آج بھی مزید ایک نومولود دم توڑ گیا۔جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث زیرعلاج مزید ایک نومولود بچہ آج صبح دم توڑگیا۔رواں ماہ تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں سے سول اسپتال علاج کے لئے لائے جانےوالے21بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی کئی بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔