27 اکتوبر ، 2014
سيالکوٹ ........ سيالکوٹ کے سرحدی علاقوں کے عوام تقريبا 6ماہ سے مشکلات سے دور چار ہيں، اس دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنارہا ہے۔ يہ علاقہ تحصيل پسرور کا سرحدی علاقہ عمرانوالی ہے جو چاروہ سيکٹر کی حدود میں شامل ہے بھارت کی جانب سے يوں تو سيالکوٹ کے تمام سيکٹرز کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کانشانہ بنايا جارہا ہے ليکن سب سے زيادہ چاروہ سيکٹر کو نشانہ بنايا جارہا ہے۔ ان علاقوں کو بھارت کی جانب سے تقريبا 6ماہ قبل بلا اشتعال فائرنگ کا سامنا رہا ہے جس کی کچھ ماہ بعد طوفانی بارشوں سيلابی ريلوں نے خوب تباہی مچائی۔ سيلابی ريلے تو گزر گئے ابھی ان کا اثرات باقی تھے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحيت شروع کر دی گئی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہےکہ ان کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔