پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

عدالت سےباہرآکرگلو بٹ شیشے توڑنے سے صاف مکر گئے

عدالت سےباہرآکرگلو بٹ شیشے توڑنے سے صاف مکر گئے

لاہور...... انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہورنےسانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیاں توڑنے میں ملوث ملزم گلو بٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔گلو بٹ عدالت سےباہرآتے ہی گاڑیوں کے شیشے توڑنے سے صافمکر گئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں گلو بٹ کا ٹرائل ہوا،عدالت نےتھانا فیصل ٹاؤن کے انچارج انویسٹی گیشن کا بیان قلمبند کیا،گلو بٹ کے وکیل نے دلائل دیئےکہ گلوبٹ سے مبینہ طور پربرآمد ہونے والے ڈنڈے کی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی ۔عدالت نےمزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔گلوبٹ نے عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ انہیں دہشت گرد میڈیا نےقرار دیا۔انہوں نےتوگاڑیوں کےشیشےنہیں توڑے۔ گلو بٹ آج جذباتی نظرآئے اورکہنےلگےکہ پاکستان میں جوبم دھماکے اورقتل وغارت ہو رہی ہے،کیا وہ بھی گلوبٹ کر رہا ہے۔

مزید خبریں :