27 اکتوبر ، 2014
بیجنگ ........ چین کے جنو ب مشرقی علاقے میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ صوبے ہینان کے شہر ویننگ میں شدید بارشوں سے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ اور سڑکیں اور اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں۔ شہر کے متعد د علاقوں میں مواصلات کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 50 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔