27 اکتوبر ، 2014
کراچی ........ کراچی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائرنگ کا واقعہ مسافر بس میں لوٹ مار کے دوران پیش آیا ہے۔ اس سے قبل گلستان جوہر بلاک 7 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پیٹرول پمپ کے کیشئیر 23 سالہ ولی محمد کو قتل کیا اور فرار ہوگئے جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی میں بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔