دنیا
27 اکتوبر ، 2014

کشمیر میں بھارتی فوج کی دراندازی کے 67 سال مکمل ،کشمیریوں کا یوم سیاہ

کشمیر میں بھارتی فوج کی دراندازی کے 67 سال مکمل ،کشمیریوں کا یوم سیاہ

مظفرآباد ......مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور غاصبانہ قبضے کے خلاف آج آزادکشمیر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔تحریک آزادی کشمیر میں شامل واحد کشمیری عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے وردی پوش مجاہدوں نے مظفرآباد میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔اقبال برج نیلم چوک سے سینٹرل پریس کلب تک پریڈ کرتے ہوئے وردی پوش مجاہدوں کی قیادت نے حزب المجاہدیں کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف سیف الخالد نے کی ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری عوام بھی مارچ کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے سیلاب متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویہ اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بعد حزب المجاہدین کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر مارچ کرنے کو تجزیہ کاروں بڑی اہمیت دے رہے ہیں ان کے مطابق انی سو بیانوے کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کشمیری حریت پسندوں نے سڑکوں ہر مارچ کیا ہے ۔

مزید خبریں :