دنیا
27 اکتوبر ، 2014

امریکا : آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے

امریکا : آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے

واشنگٹن ........ امریکا کے جزیرے ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا آبادی کی طرف بڑھنے لگا۔ علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ہوائی کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا مسلسل آگے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس کی رفتار 10 سے 15 گزفی گھنٹہ ہے۔ لاوا کے راستے میں آنے والی آبادیوں کو منگل تک علاقہ مکمل خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ Kilauea آتش فشاں 1983 سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے۔ تاہم لاوا بہنے کی سمت جنوب کی طرف ہوتی ہے لیکن گزشتہ 2 سال سےاس کی سمت شمال مشرق کی جانب ہے۔

مزید خبریں :