پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

وزراء کی کارکردگی پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کوہوگا

وزراء کی کارکردگی پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کوہوگا

اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کوہوگا، وزیراعظم نےوزراء سےکارکردگی رپورٹس طلب کررکھی ہیں، وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لیےجانےکےبعدبعض وزراء کےقلمدان تبدیل کیےجانے کےساتھ کابینہ میں نئےوزراء کی شمولیت کابھی امکان ہے۔وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےتمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس کے لئے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس جمعہ کوطلب کیاہے۔ وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ جون 2013ء سے اب تک اپنی وزارتوں کی کارکردگی کےبارےمیں آگاہ کریں اوریہ بھی بتایاجائےکہ عوامی مسائل حل کرنےکیلئےکیاکچھ کیا؟؟ وزیراعظم کا کہناہےکہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیےجانےتک جاری رہیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں پارٹی چیئرمین ظفرالحق اور سیکرٹری جنرل ظفرجھگڑا کو بھی خصوصی طورپرمدعوکیاہے، وہ پارٹی منشورپرعمل درآمد سےمتعلق امور پرکابینہ کی مشاورت کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں 20وزراء ، 10 وزرائےمملکت کےعلاوہ 2 مشیراور5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس کےجائزےکےبعدبعض وزراء کےقلمدان تبدیل کیےجانے کےساتھ نئےوزراء کی شمولیت کابھی امکان ہے۔

مزید خبریں :