کاروبار
27 اکتوبر ، 2014

ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے پیشکشیں وصول کرنے کا آغاز

ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے پیشکشیں وصول کرنے کا آغاز

کراچی........سوئی سدرن نے ملک میں ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل کی تعمیر کے لیے بھی پیشکشیں وصول کرنی شروع کردیں۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق ٹرمینل کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 29دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔ ٹرمینل سے یومیہ 500ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کو گیس میں تبدیل کرکے سوئی سدرن کے نظام میں شامل کیا جائے گا، جس سے توانائی بحران کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگے فرنس آئل پر سے انحصار کم کرکے قدرے سستی ایل این جی ملک میں درآمد کرنے کے اقدامات کررہی ہے جس سے نہ صرف صنعتیں بلکہ بجلی گھروں کی بھی ضروریات پوری کی جاسکیں گی۔

مزید خبریں :