پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

دادو:ضمنی انتخاب میں امیداروں کی کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع

دادو.....پی ایس 76 دادو میں29 نومبر کو ہونےوالے ضمنی انتخاب میں امیداروں کی کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا،پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی پروین عزیز جونیجو کے استعفا کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت عوامی اتحاد کی جانب سے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ جن میں سابقہ ضلع ناظم دادو کریم جتوئی اور احسان جتوئی سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے جانب سے انجنئیر عبدالعزیز جونیجو کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے ، تاہم اب تک پیپلز پارٹی کی جانب سے 11فارم وصول کئے گئے ہیں لیکن ایک فارم بھی جمع نہیں کروایا گیا ،پارٹی ذرائع کے مطابق کل 28اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جانب سے انجنئیر عبدالعزیز جونیجو ایک بڑے جلسے عام کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گے

مزید خبریں :