پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

فیصل آباد : ماں نے بچوں کو زہر دے کر خو د بھی زہر کھالیا

فیصل آباد......فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر خو د بھی زہر کھالیا ،خاتون انتقال کر گئی جبکہ تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق نواحی تحصیل سمندری کے محلے لطیف پارک میں شوہر سے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی نے اپنے تین بچوں کر مشروب میں زہر ملا کر پلا دیا اور خود بھی زہریلی گولیا ں کھالی ۔بچو ں اور خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں مسرت بی بی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 12 سال کی نگاہ ،10 سال کا عبدالرحمان اور 8 سال کی مناہل کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید خبریں :