27 اکتوبر ، 2014
پشاور.......خیبرپختونخوااسمبلی نےپاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف قراردادمتفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کوبے گناہ شہریوں کے قتل عام سے روکے۔ پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے ایوان کی توجہ بھارتی جارحیت کی طرف دلائی۔ جس پرجے یو آئی کےشاہ حسین نےحکومت اوراپوزیشن کی جانب سے مشترکہ قراردادپیش کی۔جس میں پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی اورمطالبہ کیاگیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کواس جارحیت سے روکے۔ایوان نے دیربالا کو سوئی گیس کی فراہمی،منصوبہ بندی کمیشن سے بجلی سمیت خیبرپختونخواکے دوسرے ترقیاتی منصوبے منظورکرانےاورلکی مروت نادراکے دفترمیں خواتین عملے کی منظوری کے مطالبات پرمشتمل قراردادیںبھی متفقہ طورپرمنظورکرلی گئیں۔جو اراکین اسمبلی محمدعلی،سید جعفرشاہ اورمنورخان نے پیش کی تھیں۔