27 اکتوبر ، 2014
کراچی ......ڈائریکٹر آپریشنز این ڈی ایم اے نے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں کے رہایشیوں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، نیلو فر آئندہ 36 سے اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکڑائے گا۔ این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹینٹ کرنل رضا اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو بدھ سے جمعہ تک کھلے پانی میں نہ جائیں جبکہ پہلے سے سمندر میں موجود ماہی گیر بدھ سے قبل واپس لوٹنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز رضا اقبال کے مطابق نیلو فر طوفان آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں میں شدت آ سکتی ہے، سمندری طوفان اس وقت گوادر سے 1175 کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1250 کلومیٹر جنوبی جنوب مغرب میں موجود ہے، سمندر طوفان کے باعث کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بدھ سے جمعہ تک بارش اور طوفان آ سکتا ہے۔