پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

شوکت خانم اسپتال سے برطرف کیے گئے ڈاکٹروں کا مظاہرہ، دھرنا

شوکت خانم اسپتال سے برطرف کیے گئے ڈاکٹروں کا مظاہرہ، دھرنا

لاہور........لاہورمیں شوکت خانم اسپتال سے برطرف کئے گئے ڈاکٹروں اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا۔ اس دوران اسپتال انتظامیہ نےمرکزی گیٹ کوتالے لگا دیئے۔ شوکت خانم میموریل کینسراسپتال سےبرطرف کئے گئے ڈاکٹرزاور ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے نمائندےاسپتال کےباہرجمع ہوگئے،جہاں انہوں نےاحتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اسپتال انتظامیہ نےاس دوران مرکزی گیٹ کو تالے لگادئیے جس سے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرزبعدمیں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگئے جس کےباعث ٹریفک جام ہوگئی۔مظاہرے میں لیڈی ڈاکٹرز کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔ ان کامطالبہ تھاکہ برطرف ڈاکٹروں کو فوری بحال کیاجائے۔ دوسری طرف اسپتال انتظامیہ کامؤقف ہےکہ 7 ڈاکٹروں کوقواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پربرطرف کیاگیا۔

مزید خبریں :