پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

کراچی: پابندی کے باوجودشہریوں کی ساحل پر آمد

کراچی: پابندی کے باوجودشہریوں کی ساحل پر آمد

کراچی.........سمندری طوفان نیلو فر کے باعث کراچی کے سا حل پر جانا منع ہے لیکناسکے باوجود شہری پھر بھی سی ویو کا رخ کررہے ہیں،گو کہ طوفان تو ابھی تک کراچی کے ساحل سے دور ہے البتہ عوام ضرور اس سے ملنے ساحل سمندر پہنچ رہے ہیں ۔ دفعہ 144 کے تحت سی ویو جانے والی سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کرنے کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ کیسے پہنچ رہے ہیں ۔عوام کو ساحل سے ہٹانے کے لئے پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں ،جو بار بار عوام کو ہٹاتے ہیں لیکن جب کوئی افسر آجائے تو عوام پر لاٹھی چارج بھی کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایمبو لینس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ بھی ساحل پر تعینات ہے۔حکومت کی جانب سے ساحل پر نا جانے کی واضح پابندی کے باوجود عوام سی ویو کا رخ کررہی ہیں۔

مزید خبریں :