30 اکتوبر ، 2014
پشاور.......جامعہ پشاورکےطالب علم اسفند یار خان نے کانووکیشن کے دوران گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔گورنر سردار مہتاب احمد خان نے جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز لیول کے 467 فارغ التحصیل طلبہ میںڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کیے۔تاہم ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طالب علم اورانصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن اسفندیار خان نے اسٹیج پر گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب احمد سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا ۔جامعہ پشاور کے ڈپٹی رجسٹرار اخترامین کا کہنا ہے کہ ڈگری نہ لینااسفندیار خان کا ذاتی فعل تھاجوقابل افسوس ہے۔تاہم انتظامیہ اس کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کرے گی۔