پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

اقوام متحدہ : ذیلی ادارے معاشی و سماجی کونسل میں پاکستان کی رکنیت

نیو یارک.........اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےکہا ہےکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے معاشی و سماجی کونسل میں پاکستان کو رکنیت ملنے کے پیچھے طویل کوششیں ہیں اورعالمی ادارے اور پاکستان کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرکاکہنا تھاکہ عالمی ادارےکی معاشی اور سماجی کونسل میں پاکستان کو رکنیت ملنا ایک اعزاز ہے اور اس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،انھوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کو کونسل میں رکنیت ملنا بین الااقوامی برادری میں پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے اور یہ سال اقوام متحدہ کےلیے بہت اہم ہے۔کیونکہ اسی سال 2015 سے 2030 تک تعمیرو ترقی کا ایجنڈا تشکیل دیا جائے گا، پاکستان بھی غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ چاہتا ہے،اقوام متحدہ پاکستان کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے ۔

مزید خبریں :