30 اکتوبر ، 2014
میرانشاہ.......... آپریشن ضرب عصب سے متاثرہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے شہریوں کوکمشنر بنوںکی طرف سے سردی سے بچاؤ کے لئے خیموں کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔متاثرین کو فی خاندان کے حساب سے خیمے دیے جارہے ہیں ۔ کمشنر کی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں بنوں اور مضافات میں متاثرین کے کوائف جمع کر رہی ہے اور خاص طور پر اُن متاثرین کے لئے ہے جو ابھی تک خیموں سے محروم تھے۔ موسم کی تبدیلی اور جگہ کی کمی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ دوسری طرف 10 محرم کے بعد متاثرین شمالی وزیرستان کو راشن اور موبائل سِم کے ذریعے رقم کی ترسیل بھی شروع کردی جائے گی۔ خیمے راشن اور رقم فی خاندان کے حساب سے دی جا رہی ہے۔