پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

لاہور:جانوروں کی ہڈیوں سے جیلاٹن اور جیلی کی تیاری

لاہور........لاہور میں جانوروں کی ہڈیوں سے جیلاٹن اور جیلی کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ جانوروں کی ہڈیاں جلاکر پاوڈر بنایا جاتا ہے اور پھر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے اعتراف کیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف صرف مقدمہ درج ہوتا ہے، کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔لاہور کا علاقہ کرول گھاٹیجہاں ہر طرف فضا میں بدبو کا راج ہے، وجہ ہے جانوروں کی ہڈیاں،جنہیںجلاکر پاؤڈر حاصل کیا جاتا ہے۔علاقے میں 15 ایسی غیرقانونی فیکٹریاں ہیں جوجانوروں کی ہڈیوں سے پاؤڈر بنانے کا کاروبار کرتی ہیں، فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہر مزدور کو پائوڈر تھیلوں میں بھرنے کے 600 روپے روزانہ ملتے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے جانوروں کی ہڈیاں ان فیکٹریوں میں لائی جاتی ہیں۔ جیو نیوز کی ٹیم محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کے ہمراہ پہنچی تو فیکٹری مالکان انہیں دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ہڈیاں اور چربی جلائی جاتی ہے تو اس کی بدبو میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایسی فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی درج ہوتی ہے،فیکٹری سیل کر بھی دیں تو یہ اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔محکمہ ماحولیات نے فیکٹریاں سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا، دوسری جانب عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

مزید خبریں :