پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

سپریم کورٹ بار کے انتخابات،پولنگ کا آغاز ہوگیا

سپریم کورٹ بار کے انتخابات،پولنگ کا آغاز ہوگیا

لاہور .......ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے ،پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہےگا۔انتخابات میں صدارات کیلئے عاصمہ جہانگیرگروپ کےامیدوارفضل حق عباسی اورحامد خان گروپ کےامیدوارعبدالستارخان کےدرمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ انتخابات میں ملک بھرسے 2 ہزار 684 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ان انتخا بات میں صدارت کے دونوں امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

مزید خبریں :