دنیا
22 اپریل ، 2012

چین اور روس کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں آج سے شروع

چین اور روس کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں آج سے شروع

بیجنگ…چین اور روس کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں بحیرہٴ زرد میں شروع ہوگئی ہیں۔ چین کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں شروع ہونے والی بحری مشقیں 27اپریل تک جاری رہیں گی۔ مشقوں کا باقاعدہ آغاز چین اور روس کے عسکری حکام نے مشترکہ طور پر کیا۔ چینی نیوی کے 4ہزار اہلکار، 16 بحری جہاز اور 2 آبدوزیں جبکہ روس کے 4 جنگی بحری جہاز مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 13ایئرکرافٹ اور 5شِپ بورڈ ہیلی کاپٹرز بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔ چینی وزرات دفاع کے مطابق مشقوں میں جوائنٹ میری ٹائم ایئرڈیفنس، اینٹی سب میرین ٹیکٹکس، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو اور اغوا شدہ جہاز کے ریسکیو پر توجہ مرکوز ہوگی۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں میں دونوں ممالک کی بحریہ کے اسپیشل یونٹس اور ایئرکرافٹ حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :