31 اکتوبر ، 2014
کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغواء اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو سزاسنادی ۔مجرم منیر اور جلال نے 31 اکتوبر 2011 کو گبول ٹاؤن کی حدود سے سات سال کے بچے سمیر کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا ۔ سمیر کی لاش گڈانی سے ملی تھی ۔ انسدادی دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد منیر کو سزائے موت اور جلا ل کو عمر قید کی سزا سنائی۔