پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

سیاسی انتشارسے ملک اورغریب عوام کا نقصان ہوا ،سراج الحق

 سیاسی انتشارسے ملک اورغریب عوام کا نقصان ہوا ،سراج الحق

لورالائی........... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی انتشارسے ملک اورغریب عوام کا نقصان ہوا ہے، تمام جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکرقوم اور ملک کی حفاظت کے لیے ایک ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔لورا لائی میں جرگے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے گزشتہ 68 سالوں سے نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی ہے، نظریہ پاکستان کے ساتھ غداری کے نتیجے میں ملک 2حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ہرطرف سے خطرات میں ہے، ایک طرف آئی ڈی پیزکا مسئلہ ہے تو دوسری طرف بھارتی جارحیت، ملک میں قانون صرف غریب کے لیے ہے، سالانہ 15سو ارب روپے کی کرپشن غربت کی وجہ ہے۔

مزید خبریں :