31 اکتوبر ، 2014
کراچی........جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف کراچی میں بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ لاہور میں بھی جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو بنگلا دیشی حکومت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کےرہنما فرید پراچہ، اسد اللہ بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔