پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

بلوچستان: ضلع پشین سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

بلوچستان: ضلع پشین سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

پشین...... بلوچستان کے ضلع پشین کے پہاڑی علاقے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افرد کی لاشیں لیویز کو خانوزئی سے پانچ کلو میٹر دور پہاڑی علاقے سے ملی ہیں، جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔مرنے والوں کی عمریں 22سے 25سال کے درمیان ہیں، لاشیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :