انٹرٹینمنٹ
31 اکتوبر ، 2014

والدہ کے نام سے ٹرسٹ اسپتال قائم کررہی ہوں، میرا

 والدہ کے نام سے ٹرسٹ اسپتال قائم کررہی ہوں، میرا

لاہور......لالی ووڈ فلم اسٹار میرا نےکہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے نام سے ٹرسٹ اسپتال قائم کررہی ہیں، عمران خان اور ابرار الحق کی طرح وہ ٹرسٹ بنانے کے بعد سیاست میں نہیں آئیں گی۔ تحصیل سمبڑیال میں ٹرسٹ کے لیے وقف 12 کنال پر مشتمل رقبے کی منتقلی کے لیے لینڈ آفیسر کے دفتر کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے متعلق وہ فی الحال بات کرنا نہیں چاہتیں کیونکہ آج ان کے لیے تاریخی دن ہے، جس طرح انجلینا جولی نے پاکستان میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا وہ بھی اسی طرح کریں گی۔ سمبڑیال کی مخیر شخصیت نعیم گھمن نے بتایا کہ وہ سورج پور کی بارہ کنال زمین صرف لوگوں کی فلاح کے لیے وقف کر رہے ہیں، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ سعد اللہ چیمہ کاکہنا ہے کہ یہ زمین ایک ٹرسٹ اسپتال کو وقف کی جارہی ہے اور مستقبل میں کوئی بھی شخص اسے فروخت نہیں کرسکے گا اورنہ ہی کسی اور کام کے لیے استعمال کرسکے گا۔

مزید خبریں :