پاکستان
01 نومبر ، 2014

سرکاری بھرتیوں سے متعلق پالیسی جاری

سرکاری بھرتیوں سے متعلق پالیسی جاری

اسلام آباد.........اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق پالیسی جاری کردی ہے۔ یہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایت پر وضع کی گئی ہے۔ پالیسی کا اطلاق وزارتوں، کارپوریشنوں، خودمختار اور نیم خودمختاراداروں، کمپنیوں اور اتھارٹیز پر ہوگا۔ گریڈ 16اور اس سےاوپر کے ملازمین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوں گے جبکہ گریڈ 1سے 15تک کے ملازمین سول سرونٹس کے رول 15اور 16کے تحت بھرتی کیے جائیں گے۔ بھرتیوں سے پہلے تمام اداروں کو بھرتی سے متعلق اپنے قواعد و ضوابط وضع کرنا ہوں گے۔ خالی اسامیوں کے لیے اخبارات میں اشتہاردیے جائیں گے اور تمام ادارے اشتہار شائع ہونے کے 60روز کے اندر بھرتی کا عمل مکمل کریں گے۔

مزید خبریں :