22 اپریل ، 2012
ممبئی… بھارت میں جاری آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،ممبئی کامقابلہ پنجاب سے ہو گا تو دکن اور کولکتہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،جیوسوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔ ممبئی کے ونکھڈے اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم کا ٹکراوٴ کنگز الیون پنجاب سے ہو رہا ہے،ممبئی انڈیز کے پانچ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں تو کنگز الیون پنجاب چھ میچز کھیل کر چار ہی پوائنٹس حاصل کر سکی ہے۔ دوسرا میچ کٹک میں کھیلا جائے گاجہاں دکن چارجرز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز مد مقابل ہوں گی۔ شاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز کے چھ میچز کے بعد چھ پوائنٹس ہیں جبکہ دکن چارجرز کو اپنے تمام چار میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔