پاکستان
02 نومبر ، 2014

ملک بھر میںجلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

 ملک بھر میںجلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد........ملک بھر میں آج سے دسویں محرم تک ، شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد کیے جائيں گے ۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں آج آٹھویں محرم کے جلوس اور مجالس برپا کی جارہی ہیں. ان کے لیے ہر جگہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہيں۔کراچی میں آٹھویں محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا ، شہر بھر میں آج سے دس محرم تک کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہيں جن کے لی ے18 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے ساتھ ہی اسپیشل مانیٹرنگ سیل بھی بنایاگیا ہے ۔لاہور میں آٹھویں محرم کے جلوس کے داخلی راستوں کو خاردار تاریں لکاکر بند کردیا گیا ہے ، آٹھویں محرم کا مرکزی جلوس اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوچکا ہے جو خیمہ سادات پرجاکر اختتام پذیر ہوگا ۔پشاور میں آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر اندرون شہر سیل کردیاگیا ہے۔شہر کے تمام تجارتی مراکز آج بند رہیں گے۔پشاورشہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اندرون شہر سیل کرکے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ شہر میں آج چھوٹے بڑے 18 ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوں پر واقع تمام دکانیں بند رکھی جائیں ۔کوئٹہ میں عاشورہ محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے لئے پانچ ہزار 500سے زائد پولیس، ایف سی، بلوچستان کانسٹبلری ، لیویز اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،سکیورٹی کے حوالے سے ہی شہر میں 71ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں جہاں اضافی اہلکار تعینات ہیں۔

مزید خبریں :