02 نومبر ، 2014
لاہور......لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب مارکیٹ میں خودکش حملے کے نتیجہ میں 48 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین رینجرز اہل کار بھی شامل ہیں ، جاں بحق اور زخمیوں کو گھرکی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال میں قیامت صغریٰ کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ڈی جی رینجرز پنجاب طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ اچھے سیکیورٹی انتظامات کیوجہ سےنقصان کم ہواہے، واقعے میں جو اہلکار جاںبحق ہو ئے وہ چیکنگ پر ہی تھے خود کش حملہ آوور نےیہ دیکھتے ہو ئے آگے جانے کے بجائے وہیں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ،انہوں نے واقعے میں 48افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔گھرکی اسپتال کے ایم ایس خرم شہزاد کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں10خواتین،7بچے شامل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھرکی اسپتال میں100سےزائدزخمی لائے گئےہیں۔واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔