02 نومبر ، 2014
کراچی.......کراچی کےعلاقے منگھوپیرمیں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکےکئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے اطلاع ملنے پرمنگھوپیر کے علاقے کواری کالونی میں چھاپا مارا ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔