پاکستان
02 نومبر ، 2014

وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے، وزیرداخلہ

وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے، وزیرداخلہ

اسلام آباد....... وزیرداخلہ چودھری نثار نے ہدایت کہ ہے کہ فوری تحقیقات کی جائیں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ممکنہ خود کش حملے کی واضح وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز سے واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ اس بات کی فوری تحقیقات کی جائیں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے واہگہ بارڈر پرممکنہ خود کش حملے کی واضح وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئےتھے ۔ چودھری نثارنے واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق اورزخمی ہونےو الے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :